زرعی یونیورسٹی فیصل آباد لیبارٹری کو کرونا ٹیسٹ کی اجازت دے دیدی گئی

  زرعی یونیورسٹی فیصل آباد لیبارٹری کو کرونا ٹیسٹ کی اجازت دے دیدی گئی

  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی لیبارٹری کو کرونا وائرس کی تشخیص کے حوالے سے پی سی آرٹیسٹوں کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد حکومتی سطح پر کروناء وائرس کی تشخیص کیلئے نمونے بھیجنے کا عمل جلد شروع ہوجائے گا۔ اس حوالے سے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسرڈاکٹر شعیب خاں کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن کے ذمہ داران پر مبنی کمیٹی کی طرف سے 3جولائی کو یونیورسٹی لیبارٹری کے دورے میں یہاں دستیاب تمام سہولیات کا بغور جائزہ لیا گیا جس کی سفارش پر کمیشن نے لیبارٹری کو پی سی آر ٹیسٹوں کیلئے موزوں قرار دیتے ہوئے اس کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف مائیکروبیالوجی میں قائم کی گئی کرونا ٹیسٹنگ لیبارٹری میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مروجہ پیرامیٹرز اور گائیڈلائنز کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں جس کے بعد حکومتی اداروں سے نمونوں کی آمد کا سلسلہ جلد شروع ہوجائے گا۔

اجازت

مزید :

پشاورصفحہ آخر -