برجیس طاہر کی عبوری ضمانت میں آئندہ تاریخ سماعت تک توسیع

برجیس طاہر کی عبوری ضمانت میں آئندہ تاریخ سماعت تک توسیع

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نیب کیس میں مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے برجیس طاہر کی عبوری ضمانت میں آئندہ تاریخ سماعت تک توسیع کردی،برجیس طاہر کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ درخواست گزار کے خلاف 2003 ء میں نیب انکوائری بند کر چکا ہے، نیب نے جولائی 2019 ء میں طلبی کا نوٹس بھیجا اور طلب کیا ہے، نیب نے درج شکایت کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے، صاف اور شفاف احتساب کا حمایتی ہوں لیکن انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔

توسیع

مزید :

صفحہ آخر -