حکمران جماعت کے ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ نے نیب انکوائری کو چیلنج کردیا

حکمران جماعت کے ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ نے نیب انکوائری کو چیلنج کردیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)بھکر سے پاکستان تحریک انصاف انصاف کے ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ نے آمدنی سے زائد اثاثوں کی نیب انکوائری کو لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیاہے،ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ نے اپنی درخواست میں نیب کو فریق بنایا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ وہ تمام اثاثے ڈکلیئر کر چکے ہیں اور ٹیکس ریٹرن بھی باقاعدگی سے جمع کرا رہے ہیں،نیب نے بلاجوازاورغیر قانونی طور پرآمدنی سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع کر رکھی ہے،نیب کے کال اپ نوٹس کو کالعدم قرار دیاجائے۔

نیب انکوائری

مزید :

صفحہ آخر -