24چینل کا لائسنس معطل کرنے کیخلاف دائر درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور

  24چینل کا لائسنس معطل کرنے کیخلاف دائر درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے 24چینل کا لائسنس معطل کرنے کے خلاف درخواست باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے اپنے حکم امتناعی میں 10جولائی تک توسیع کردی ہے،7جولائی کو فاضل بنچ نے لائسنس معطلی کے پیمرا کے حکم پر عمل درآمد روک دیاتھا،لائسنس معطلی کو سٹی نیوز نیٹ ورک نے چیلنج کررکھاہے،گزشتہ روز پیمرا کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کو یہ درخواست سننے کا اختیار نہیں،یہ درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ سن سکتی ہے تاہم عدالت نے اس موقف سے اتفاق نہیں کیا اور درخواست باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے مدعاعلیہان کو 10جولائی تک تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کی۔
سماعت منظور

مزید :

صفحہ آخر -