سپیکر قومی اسمبلی، چیئر مین سینیٹ اور دیگر وزرا ء کا شاہ محمود سے رابطہ، خیریت دریافت کی

سپیکر قومی اسمبلی، چیئر مین سینیٹ اور دیگر وزرا ء کا شاہ محمود سے رابطہ، ...

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی خیریت دریافت کرنے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینٹ، وفاقی وزراء، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران سمیت متعدد اہم شخصیات نے رابطے کئے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر،وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم، وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری،وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب ڈاکٹر شہزاد اکبر،سینیٹر ثناء جمالی، سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ جام منالی، سابق سیکریٹری خارجہ ایمبیسڈر ریاض کھوکھر، سابق مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے بذریعہ ٹیلی فون وزیر خارجہ سے رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی،ان شخصیات نے وزیر خارجہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ترجمان وزارت خارجہ عائشہ فاروقی نے وزیر خارجہ کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پھول بھجوائے،وزیر خارجہ نے خیریت دریافت کرنے، ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والی تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔

شاہ محمود قریش

مزید :

صفحہ آخر -