انکوائری کمیشن پر عمل درآمد رکوانے کیلئے شوگر ملز کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

انکوائری کمیشن پر عمل درآمد رکوانے کیلئے شوگر ملز کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آباد (این این آئی)چینی انکوائری کمیشن پر عمل درآمد رکوانے کے لیے دائر شوگر ملز کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامرفاروق اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ (آج) جمعرات کو سماعت کرے گا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے کاز لسٹ جاری کردی،جسٹس عامرفاروق اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویڑن بنچ (آج) جمعرات کو سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔

سماعت کیلئے مقرر

مزید :

صفحہ آخر -