پنجاب حکومت نے اساتذہ کی 70 ہزار سے زائد خالی نشستوں پر بھرتی آئندہ دو سال کے لیے روک دی

  پنجاب حکومت نے اساتذہ کی 70 ہزار سے زائد خالی نشستوں پر بھرتی آئندہ دو سال ...

  

لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے اساتذہ کی 70 ہزار سے زائد خالی نشستوں پر بھرتی کے عمل کو آئندہ دو سال کے لیے روک دیا، محکمہ صحت اور پولیس میں پہلے سے منظور شدہ نشستوں پر ہی بھرتیاں ہوں گی۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ سکولزایجوکیشن میں اب نئی بھرتیاں نہیں کی جائیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اساتذہ کی 70ہزار سے زائد نشستیں خالی ہیں۔ محکمہ سکولزایجوکیشن کے مطابق میانوالی اور ڈی جی خان میں پچھلے مالی سال میں منظور ہونے والی خالی نشستوں پر صرف بھرتی ہوگی۔ذرائع کے مطابق بجٹ نہ ہونے کے باعث نئے مالی سال میں اب نئی بھرتیوں پر پابندی ہوگی۔

پنجاب حکومت

مزید :

صفحہ آخر -