معروف بھارتی اداکار اشتیاق جعفری انتقال کرگئے

معروف بھارتی اداکار اشتیاق جعفری انتقال کرگئے

  

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کے اداکار اشتیاق احمد جعفری المعروف جگدیپ 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اداکار جگدیپ کااصل نام سید اشتیاق احمد جعفری تھا اور وہ مزاحیہ اداکار و ڈانسر جاوید جعفری کے والد تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جگدیپ متعدد امراض کا شکار تھے اور ممبئی کے علاقے بینڈرا میں اپنی رہائش گاہ میں ان کا انتقال ہوا، انہیں آج ممبئی میں سپردخاک کیا جائے گا۔ان کے تین بیٹے جاوید جعفری، نوید جعفری اور حسین جعفری بالی وڈ سے ہی وابستہ ہیں جبکہ ان بھائیوں کی وجہ شہرت مشہور ڈانس شو 'بوگی ووگی' ہے۔اشتیاق جعفری 29 مارچ 1939 کو امرتسر میں پیدا ہوئے اور انہوں نے تقریباً 400 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ان کی یادگار فلموں میں شعلے، انداز اپنا اپنا، افسانہ، آر پار، وغیرہ شامل ہیں۔ وہ آخری بار 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم 'مستی نہیں سستی' میں دکھائی دیے تھے۔

اشتیاق جعفری

مزید :

صفحہ آخر -