صوابی، اشتہاریوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی شہید، 3پولیس اہلکار زخمی، جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک

صوابی، اشتہاریوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی شہید، 3پولیس اہلکار زخمی، جوابی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (آئی این پی) خیبر پختونخوا میں پولیس پر فائرنگ سے ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید زخمی ہوگئے۔صوابی کے گاؤں کالو خان میں اشتہاری ملزمان کی پولیس پر فائرنگ سے ڈی ایس پی رزڑ علامہ اقبال شہید اور 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔شہید ڈی ایس پی علامہ اقبال نے اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ان کی گرفتاری کیلئے نفری کے ہمراہ ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا کہ پولیس کو دیکھتے ہی انہوں نے فائرنگ کردی جس سے ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید ہوگئے۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔
فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -