5جیل افسران کے تقرروتبادلے، شوکت عباس کی خدمات پنجاب کے حوالے

5جیل افسران کے تقرروتبادلے، شوکت عباس کی خدمات پنجاب کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل کے 5افسران کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جبکہ وفاقی حکومت نے ڈی آئی جی شوکت عباس کا سندھ سے پنجاب تبادلہ کردیا ہے۔پنجاب حکومت نے 2افسران کواگلے گریڈ میں ترقی دے دی، کارپوریٹ آرٹی او میں بھی گریڈ 17تا 19کے32افسروں کے تقرروتبادلے کر دیے گئے۔افضال احمد(بی ایس۔17)کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹو) ڈسٹرکٹ جیل اٹک،عابد علی سعید(بی ایس۔17)کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(فیملی رومز)سنٹرل جیل لاہور،مصطفی احمد(بی ایس۔17)کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(جوڈیشل اینڈ ڈویلپمنٹ)ڈسٹرکٹ جیل اٹک،محمد عمران بٹ(بی ایس۔17)کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(ایگزیکٹو)ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا جبکہ محمد ناصر(بی ایس۔17)کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(جوڈیشل اینڈ ڈویلپمنٹ)ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کردیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے ڈی آئی جی شوکت عباس کا سندھ سے پنجاب تبادلہ کردیا ہے۔پنجاب حکومت نے 2افسران کواگلے گریڈ میں ترقی دے دی۔سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد اسلم راو کو گریڈ19 میں ترقی دیدی گئی ہے۔ جبکہ منور حسین گورائیہ کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے۔ محمد شریف ندیم جو محکمہ خزانہ میں سیکشن افسر تھے،کوگریڈ18 میں ترقی دے کرڈپٹی سیکرٹری محکمہ ریگولیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔دونوں افسران کو فوری طور پر نئی تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔کارپوریٹ آرٹی او میں گریڈ 17تا 19کے32افسروں کے تقرروتبادلے,ایڈیشنل کمشنر محمد عمران کوزون ٹو میں ای اینڈ سی رینج جبکہ شہزاد علی خان کو زون ون میں ای اینڈ سی رینج کا چارج سونپ دیا گیا۔ چیف کمشنر کارپوریٹ آرٹی او آمنہ حسن نے گریڈ 17تا 19کے32افسروں کے تقرروتبادلے کردیئے ہیں، ایڈیشنل کمشنر محمد عمران کوزون ٹو جبکہ ایڈیشنل کمشنر شہزاد علی خان کو زون ون میں ای اینڈ سی رینج کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔ایڈیشنل کمشنر کرن مقصود کوزون ون آڈٹ رینج کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر رانا عمران سعید کازون تھری سے زون ون جبکہ ڈپٹی کمشنر افتخار مسعود خان کا زون سیون سے زون ون تبادلہ کردیا گیاہے۔سینئر آڈیٹر خرم شہزاد کا زون سیون سے زون ون,ایڈیشنل کمشنر عتیق الرحمن مغل کا زون ٹو کے ای اینڈسی رینج سے آڈٹ رینج میں تبادلہ کردیا گیاہے۔ڈپٹی کمشنر عثمان اعجاز راٹھور کا زون سکس سے زون ٹو میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد صارم بھٹی کا زون ون سے زون ٹو تبادلہ کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سمیرا کنول کا زون فائیو سے زون ٹو,اسسٹنٹ کمشنر شرمین قمر کا زون سیون سے زون ٹو میں تبادلہ کیا گیا ہے۔آئی آراو محمد افتخار احمد کا سپیشل زون بلڈر,ڈویلپرز سیزون ٹو جبکہ غلام دستگیر کا زون ٹو سے تھری میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر شازیہ گل کا زون ٹو سے آڈٹ رینج زون تھری جبکہ ایڈیشنل کمشنر آمنہ کمال کازون تھری کے آڈٹ رینج سے ای اینڈ سی رینج میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر عاصم نصیر منج کا زون سیون سے زون تھری,اسسٹنٹ کمشنر احمد اکمل کا زون ون سے زون تھری,آئی آر او محمد نوید بٹ کا زون تھری,محمد نسیم کا زون سکس سے زون فور میں تبادلہ کردیا گیا ہے-ایڈیشنل کمشنر عاطف بشیر کا زون ون سے زون فور آڈٹ رینج,اسسٹنٹ کمشنر حنا مصطفیٰ کا زون سکس سے زون فور,ایڈیشنل کمشنر فوزیہ عادل کا زون فور سے زون فائیو کے آڈٹ رینج میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نرجس شاہین علی خان کا زون ٹو سے زون فائیو,ڈپٹی کمشنر طلعت محمود بوسال کا زون فور سے زون سکس تبادلہ کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر زینب اسد منیر کا زون ٹو سیزون سکس,ڈپٹی کمشنر محمد آصف کا زون ون سے زون سکس,اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف اسماعیل کا زون فائیو سے زون سیون تبادلہ کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر عمر زیب خان کا زون ٹو سے سپیشل زون برائے ڈویلپر,بلڈرز جبکہ اسسٹنٹ کمشنر فرخ اسلم کا زون سکس سے زون سیون تبادلہ کردیا گیا ہے۔سینئر آڈیٹر محمد طارق نذیر اور فیضان ناصر بٹ کا زون سکس سے سیون جبکہ آئی آر او عارف چوہدری کا زون فائیو سے زون فور میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔
تقررو تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -