آئی ٹی شعبے کی برآمدات سے ایک ارب ڈالر حاصل ہوئے،عبدالرزاق داؤد

آئی ٹی شعبے کی برآمدات سے ایک ارب ڈالر حاصل ہوئے،عبدالرزاق داؤد

  

اسلام آباد (آئی این پی)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے ہوا ہے، آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات سے 11 ماہ میں ایک ارب ڈالر حاصل ہوئے، وزارت تجارت اور بیرون ملک ٹریڈ مشن آئی ٹی کے شعبے سے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، ای کامرس پالیسی سے آئی ٹی کی صنعت کو مزید فروغ ملے گی۔ بدھ کو مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات سے 11 ماہ میں ایک ارب ڈالر حاصل ہوئے، وزارت انفارمئشن ٹیکنالوجی کی کوششوں سے ملک کو بھاری زر مبادلہ حاصل ہوا، وزارت تجارت اور بیرون ملک ٹریڈ مشن آئی ٹی کے شعبے سے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، غیر ملکی سرمایہ کار اس شعبے میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

مشیر تجارت

مزید :

صفحہ آخر -