شاہدرہ ایل پی جی ٹینکر حادثہ،تین کمپنیوں کو 5،5 لاکھ روپے جرمانہ

شاہدرہ ایل پی جی ٹینکر حادثہ،تین کمپنیوں کو 5،5 لاکھ روپے جرمانہ

  

لاہور(این این آئی)اوگرا نے شاہدرہ ایل پی جی ٹینکر حادثے کا فیصلہ سنا دیا،ٹینکر حادثے میں ملوث تین کمپنیوں پر پانچ،پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیاگیا،کمپنیاں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو بھی 10 لاکھ فی کس ادا کریں گی۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں ایل پی جی ٹینکر حادثے کا فیصلہ سنادیا گیا،اوگرا نے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق افراد کے ورثا ء کی مالی امداد کا فیصلہ کیا ہے،اوگرا نے ٹینکر حادثے میں ملوث تین کمپنیوں پر پانچ،پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے جبکہ کمپنیاں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو بھی 10 لاکھ فی کس ادا کریں گی، زخمیوں کو 5 لاکھ روپے فی کس ادا کرنے کا حکم دیاگیا ہے،حادثے میں تباہ ہونے والے چنگ چی رکشوں کے مالکان کو فی کس 1 لاکھ جبکہ موٹرسائیکل مالکان 50 ہزار روپے فی کس اداکرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

جرمانہ

مزید :

صفحہ آخر -