کراچی، سچل میں دہشتگردوں کا دستی بم حملہ، رینجرز کا ریٹائرڈ ملازم جاں بحق

کراچی، سچل میں دہشتگردوں کا دستی بم حملہ، رینجرز کا ریٹائرڈ ملازم جاں بحق

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے سچل میں دہشتگردوں نے ایک دکان پر دستی بم حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دکان کا مالک جاں بحق ہوگیا۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ضلع شرقی کے مطابق سچل بلاول گوٹھ میں دکان پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق حملہ آورموٹرسائیکل پرسوارتھے اور حملے میں جاں بحق شخص رینجرزکا ریٹائرڈ ملازم تھا۔خیال رہے کہ جون کے مہینے میں بھی کراچی، لاڑکانہ اور گھوٹکی میں مختلف اوقات میں رینجرز پر حملے کیے گئے تھے جن میں روسی ساختہ دستی بم استعمال ہوئے تھے۔سیکیورٹی اور تفتیشی حکام کے مطابق کراچی میں رینجرز پر حملے کے لیے روسی ساختہ ہینڈ گرینیڈ استعمال کیا گیا اور موقع سے اداروں کو روسی ساختہ گرینیڈ کی پلیٹ ملی تھی۔لاڑکانہ میں بھی حملے میں گرینیڈ استعمال کیا گیا جب کہ گھوٹکی میں بھی رینجرز حکام کی گاڑی کے قریب دھماکے میں آئی ای ڈی استعمال نہیں کی گئی اور ایسا لگتا ہے کہ گھوٹکی میں بھی حملے میں ہینڈ گرینیڈ ہی استعمال کیا گیا۔حکام کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے ہینڈ گرینیڈز کے استعمال کی خاص وجہ ہوسکتی ہے، ہینڈ گرینیڈ کی پن نکال کر پھینکنے اور فرار کی کوشش میں 8 سے 10 سیکنڈز لگتے ہیں، جن ہینڈ گرینیڈز سے حملے کیے گئے اسی طرز کے ہینڈ گرینیڈز حساس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے برآمد کیے تھے، یہ ہینڈ گرینیڈز بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے سلیپر سیلز سے برآمد کیے گئے تھے۔

دہشتگردو ں کا حملہ

مزید :

صفحہ آخر -