یورو 5آئل منگوانے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5سے 7فیصد اضافہ ہو گا، آئل کمپنیاں

          یورو 5آئل منگوانے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5سے 7فیصد اضافہ ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) آئل کمپنیوں نے ایک اورحکومتی فیصلے کی مخالفت کردی، یورو 5 لانے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں 7 روپے لٹر تک اضافہ ہوجائے گا۔ آئل کمپنیز نے حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی جانب سے پٹرولیم ڈویڑن کو لکھے گئے خط میں کہاگیاہے کہ عرب ممالک یورو 5 کوالٹی کی پٹرولیم مصنوعات کی ہماری ضروریات پوری نہیں کرسکتے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات یورپ دے، درآمد کرنا ہوں گی یورپ سے درآمد کرنے کی صورت میں ٹرانسپورٹیشن کاسٹ بڑھ جائے گی اوریورپ سے یورو5 درآمد کرنے سے قیمت میں 5 سے 7 روپے فی لٹر اضافہ ہوجائے گا۔آئل کمپنیز نے کہاہے کہ یورپ سے تیل درآمد سے قومی خزانے پر سالانہ 25 سے 33 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا اوسی اے سی نے اپنے خط میں کہاہے کہ ہماری آئل ریفائنریاں یورو5 کے لیے مطلوبہ ضروریات پوری نہیں کرسکتیں یورو5 کی دستیابی کو یقینی بنانے میں تین سے چھ ماہ کا عرصہ درکارہوگا۔اپنے خط میں آئل کمپنیز نے بندرگاہوں پریورو5 کے لیے ٹیسٹنگ باڈیز کی استعدادکار بہتر کرنے کی سفارش کی کمپنیوں نے کہا کہ کہ یورو5 متعارف کروانے سے قبل حکومت تمام شراکت دارون سے تفصیلی مذاکرات کرے
آئل کمپنیاں

مزید :

صفحہ آخر -