قومی اسمبلی اجلاس 28 جولائی تک جاری رہے گا پارلیمانی رہنماؤں کا فیصلہ

  قومی اسمبلی اجلاس 28 جولائی تک جاری رہے گا پارلیمانی رہنماؤں کا فیصلہ

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 28 جولائی تک جاری رہے گا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمانی سال کے دن پورے کرنے کے لیے عیدالاضحی کے بعد اجلاس 6 اگست سے 12 اگست تک چلایا جائے گا قومی اسمبلی اجلاس میں اہم ملکی اور قومی امور پر قانون سازی ہوگی، اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزرا اسد عمر،پرویز خٹک، فواد چوہدری، شیریں مزاری ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، وزیر مملکت علی محمد خان، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اور عامر ڈوگر نے شرکت کی اس کے علاوہ خواجہ آصف، سردار ایاز،راجہ پرویزاشرف، نوید قمر غوث بخش مہر، آغا حسن بلوچ، شاہدہ اختر علی بھی اجلاس میں موجود ہے تھے۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے اور نظم و ضبط کو قائم رکھنے کے متعلق بات کی گئی۔

فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -