کورونا سے ملک کو معاشی چیلنج کا سامنا، حکومت عوام سے وعدے پورے کریگی: چوہدری سرور

          کورونا سے ملک کو معاشی چیلنج کا سامنا، حکومت عوام سے وعدے پورے کریگی: ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورسے صوبائی وزراء انصر مجید نیازی اور حافظ ممتاز احمد نے ملاقات کی ہے جبکہ گور نر پنجاب نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے 2سنڈیکیٹ ممبران کے ناموں کی بھی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے منگل کے روز گور نر ہاؤس لاہور میں صوبائی وزیر محنت انصر مجید نیازی،صوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز احمد اور پار لیمانی سیکرٹری عادل پرویز نے ملاقات کی جس میں حکومتی اور سیاسی امور سمیت دیگر ایشو ز کے بارے میں گفتگو کی گئی۔اس موقعہ پر گفتگو کے دوران چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ کورونا بحران کی وجہ سے پاکستان کو معاشی چیلنج کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے مگر اس کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ عمران خان کی قیادت میں حکومت قومی امنگوں کی تر جمانی کرتے ہوئے ملک وقوم کے مفاد میں تمام فیصلے کر رہی ہے اور عوامی مفادات کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ تحر یک انصاف نے عام انتخابات سے قوم سے جو بھی وعدے کیے ہیں انکو پورا کیا جائیگا۔ بعدازں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے سکھ کیمونٹی کے وفد نے تحر یک انصاف کے مر کزی رکن مون خان کے ہمراہ ملاقات۔اس موقعہ پر گور نرنے فاروق آباد ٹرین حادثہ پر سکھ کمیونٹی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ فاروق آباد ٹرین حادثہ درد ناک واقعہ ہے۔قیمتی جانوں کے ناقابل تلافی نقصان پر پوری قوم کوبے حد دکھ اور افسوس ہے ہم اس واقعے میں زندگی کی بازی ہار نیوالوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شر یک ہیں۔دریں اثناء گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بطور چانسلر سمریوں کی منظوری دیتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم سعید اور ڈاکٹر شگفتہ عندلیب کوتین سال کی مدت کے لئے ممبر سنڈیکیٹ یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور تعینات کر دیا ہے۔

چوہدری سرور

مزید :

صفحہ آخر -