بی آئی ایس پی کی رقم وصول کرنیوالے 90سرکاری افسران سے ایک کروڑ سے زائد کی ریکوری

          بی آئی ایس پی کی رقم وصول کرنیوالے 90سرکاری افسران سے ایک کروڑ سے زائد ...

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) بلوچستان نے صوبے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غیرقانونی طور پر رقم حاصل کرنے والے 90 افسران سے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کرلی۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت غیرقانونی طور پر اپنے آپ کو غریب ظاہر کرکے رقم حاصل کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے سرکاری افسران اور ملازمین کیخلاف انکوائری کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اب تک 90 افسران سے ایک کروڑ سے زائد رقم ریکور کرلی گئی ہے،نصیرآباد میں لائیو سٹاک کے گریڈ 17کے ملازمین میاں بیوی کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مزید افسران کیخلاف بھی انکوائری جاری ہے جیسے جیسے ثبوت ملتے جائیں گے مزید افراد کیخلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں گے۔

بی آئی ایس پی

مزید :

صفحہ آخر -