جنوبی وزیرستان، زائرین کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، 5افراد جاں بحق 20زخمی

  جنوبی وزیرستان، زائرین کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، 5افراد جاں بحق 20زخمی

  

وزیرستان(آئی این پی) لدھا کے علاقے میں زائرین کی پک اپ کو حادثہ پیش ا ٓیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جنوبی وزیرستان میں مچن بابا کی زیارت سے واپسی پر لدھا کے علاقے میں زائرین کی گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں اس میں سوار 20سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی جہاں 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ زائرین کا تعلق ممہ خیل سرائے نورنگ سے ہے جو مچن بابا کے مزار گئے تھے۔جاں بحق افراد کی نمازجنازہ لکی مروت میں ان کے آبائی گاؤں ممہ خیل سرائے نورنگ میں ادا کی گئی۔

حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -