افغانستان،پولیس اسٹیشن پر حملے میں 2اہلکار ہلاک، 4 زخمی
کابل/ قندھار (شضِنہوا) افغانستان میں پولیس اسٹیشن پر حملے میں 2اہلکار ہلاک اور 4دیگر زخمی ہوگئے جبکہ افغان سیکورٹی فورسز کی کاروائیوں میں طالبان کے مقامی کمانڈرسمیت 20عسکریت پسند ہلاک اور 12زخمی ہوگئے۔بدھ کو فغان فورسز نے ملک کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع خوگیانی میں طالبان کے ٹھکانوں پر دھاوا بولتے ہوئے طالبان کے مقامی کمانڈر سنگرمل سمیت 20 عسکریت پسندوں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔ یہ بات وزارت دفاع نے جاری ہونیوالے ایک بیان میں بتائی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ منگل کی صبح مزاحتمی ضلع کے علاقے جاوا میں مسلح باغیوں کیخلاف شروع کیے گئے کریک ڈان میں مزید ایک درجن عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود کے علاوہ باغیوں کی کچھ کاریں اور موٹرسائیکلیں بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔صوبائی حکومت کے ترجمان محمد جواد ہجاری نے بدھ کے روز بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی صوبہ تخار سے 7 عسکریت پسندوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔طالبان عسکریت پسندوں نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیاہے۔ دوسری جانب افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں پولیس اسٹیشن کے قریب عسکریت پسندوں کی جانب سے کار بم دھماکہ میں 2پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے ہیں۔ضلعی گورنر فضل محمد غریب شاہ نے شِنہوا کو بتایا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔دریں اثنا ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکہ کی وجہ سے 3پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ ضلعی پولیس کے سربراہ بادشاہ خان سمیت 20افراد زخمی ہوئے ہیں۔کسی بھی فرد یا گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
پولیس اسٹیشن