میڈیا پر کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی،طارق حسن

          میڈیا پر کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی،طارق حسن

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا کہ کسی بھی صورت میں آزادی اظہار اور ریاست کے چوتھے ستون پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی عوام تک معلومات پہنچانے والے اداروں کے ساتھ کوئی نا انصافی قابل قبول نہیں انہوں نے کہا سابق وزیراعظم و مسلم لیگ کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین جمہوری اقدار کے لیئے ہمیشہ آواز بلند کی ان کا وزیراعظم کو حالیہ خط اس بات کا عکاس ہے خط کے متن میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو کہا کہ وہ پہلے بھی میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کرچکے ہیں اور اب 24 نیوز چینل کی بندش سے یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ ریاست کے چوتھے ستون کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس سے صرف دوریاں پیدا ہوں گی سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا چوہدری صاحب نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا اور جمہوریت کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور تمام مسلم لیگ کے کارکن ان کی ایک آواز پر ان کے پیچھے ہیں

مزید :

صفحہ آخر -