شہر قائد میں بیکری پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق

  شہر قائد میں بیکری پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں بیکری پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلاول شاہ گوٹھ کے قریب بیکری پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق دستی بم حملے میں دکان کا مالک جاں بحق ہوگیا، حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق بیکری مالک رینجرز کاسابق اہلکار ہے۔اس سے قبل گزشتہ ماہ 19 جون کو لیاقت آباد میں دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ دستی بم حملہ احساس پروگرام کے دفتر کے قریب ہوا اور دفتر میں احساس پروگرام کے تحت لوگوں میں رقم تقسیم کی جا رہی تھی۔پولیس کے مطابق احساس پروگرام کا دفتر ریاض کالج میں قائم کیا گیا تھا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -