ایم ڈی سالڈ ویسٹ کا ضلع شرقی اور جنوبی کا تفصیلی دورہ

  ایم ڈی سالڈ ویسٹ کا ضلع شرقی اور جنوبی کا تفصیلی دورہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کاشف گلزار شیخ نے مون سون بارش کے دوران پانی کی نکاسی اور کچرا اٹھانے کے انتظامات کا معائنہ کرنے کے لئے ضلع شرقی اور جنوبی کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے شاہراہ فیصل، کارساز، اسٹیدیم روڈ، ڈالمیا، گلستان جوہر، پہلوان گوٹھ، یونیورسٹی روڈ، شاہراہ قائدین، مجاہد کالونی، شاہراہ قائدین جبکہ ضلع جنوبی میں ایم۔ اے جناح روڈ،عبداللہ ہارون روڈ، ضیا الدین احمد روڈ، شاہین کمپلیس، ایم آر کیانی روڈ، تین تلوار، زینب مارکیٹ و دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے نواز شریف اسکیم سوسائٹی گلستان جوہر سے متصل کچرا کنڈی، اتوار بازار کچرا کنڈی اور مجاہد کالونی کی کچرا کنڈی میں کچرا اٹھانے کے کام کا معائنہ کیا اور چائنیز کنٹریکٹرز کو جلد از جلد کچرا کنڈیوں کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ دریں اثناء شاہراہ قائدین کی کچرا کنڈی میں بارش سے ٹوٹنے والی جھاڑیوں کی موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اٹھانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ایگزیکٹو ڈائریکٹرآپریشن طارق نظامانی، ڈائریکٹر آپریشن رفیق شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹرضلع شرقی رحمت اللہ پیرزادہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع جنوبی سمیع شیخ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرحان اعوان، چائنیز کنٹریکٹر و دیگر موجود تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -