جے یو آئی کی اے پی سی، سیاسی جماعتیں تذبذب کا شکار

  جے یو آئی کی اے پی سی، سیاسی جماعتیں تذبذب کا شکار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جے یو آئی ف کے زیر اہتمام کراچی میں اے پی سی کی تیاریاں جاری ہیں، دوسری طرف مرکزی رہنماں کی شرکت کے سلسلے میں بڑی سیاسی جماعتیں تذبذب کا شکار ہو گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اٹھارویں ترمیم، این ایف سی ایورڈ اور ملک کی معیشت کے سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام(ف) کی کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس آج(جمعرات)ہوگی۔ذرایع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اے پی سی کے مہمان خصوصی ہوں گے، تاہم بڑی سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنماں کی شرکت ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے، سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے پلیٹ فارمز پر مشاورت شروع کر دی۔ذرایع کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے، تاہم مرکزی رہنماں کی شرکت پر بڑی سیاسی جماعتیں تذبذب کا شکار ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ذرایع نے کہا ہے کہ یہ جے یو آئی کا صوبائی شو ہے۔جے یو آئی سندھ کے رہنما اسلم غوری نے بتایا کہ آل پارٹیز کانفرنس سندھ کی سطح پر ہے، کسی سیاسی جماعت نے شرکت سے معذرت نہیں کی ہے، پنجاب میں بھی اے پی سی اپنے ایجنڈے پر ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -