ٹی پی ایل ٹریکرکی ٹیلی نار کے ساتھ شراکت داری

ٹی پی ایل ٹریکرکی ٹیلی نار کے ساتھ شراکت داری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی مایہ ناز IoT کمپنی TPL Trakker نے لوکیشن بیسڈ سروسز (LBS) کی فراہمی کیلئے ملک کی معروف ٹیلی کام اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ TPL Trakker اپنے میپنگ کے ڈویژن TPL Maps کے ذریعے اس ٹیکنالوجی کو فراہم کرے گی جو کہ سروے آف پاکستان کی جانب سے لائسنس کی حامل پہلی پاکستانی ڈیجیٹل میپنگ کمپنی ہے۔ LBS کے استعمال سے Telenor پاکستان کے سب سے وسیع اور مایہ ناز لوکیشن ڈیٹا سیٹ کا استعمال کر سکے گی۔ اس شراکت داری کے بعد ٹیلی نار پاکستان کو 6 لاکھ کلو میٹر روڈ نیٹ ورک، 3 ملین پوائنٹس آف انٹرسٹ (POIs) پر ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگی جو ٹیلی کام آپریٹر کو B2B صارفین کی ضروریات کے مطابق تیار کی جانے والی مصنوعات اور حل پیش میں مدد فراہم کرے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -