اساتذہ کے استحصال کو روکا جائے،نعیم انصاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کراچی کے صدر نعیم انصاری نے کہا کہ اساتذہ کے استحصال کو روکا جائے،وہ ٹاون ناظمین سے بذریعہ ویڈیو لنک گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ترقی میں اساتذہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کرونا میں لاک ڈاون کی وجہ سے نجی تعلیمی ادارے اساتذہ کو نکالنے میں لگ گئے ہیں۔اساتذہ کو راتوں رات ملازمت سے برطرف کرکے ان کا معاشی قتل کیا گیا ہے.