جے آئی ٹی کا فیصلہ عدالت میں ہو گا، حلیم عادل شیخ

  جے آئی ٹی کا فیصلہ عدالت میں ہو گا، حلیم عادل شیخ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکنِ سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کا فیصلہ عدالت میں ہو گا۔ چینی چورہوں، جعلی ڈگری والے کپتان ہوں، یا جے آئی ٹی، سب پر ایکشن ہو گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت تو خود اس کیس میں فریق ہے۔بلاول صاحب تھوڑی نظرکرم اپنے صوبے پربھی ڈالیں، انہوں نے کہا کہ چینی کمیشن کی رپورٹ پر وزیرِ اعظم عمران خان نے کارروائی بھی کرائی، جے آئی ٹی میں کسی بھی اتحادی کا نام آتا ہے تو کارروائی ہونی چاہیے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کسی اتحادی کے حوالے سے فکر نہیں ہے، صرف انصاف ہو گا، چینی کی کرپشن میں 20 لاکھ تو سلمان شہباز کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی چورہوں، جعلی ڈگری والے کپتان ہوں، یا جے آئی ٹی، سب پر ایکشن ہو گا، کراچی کے لوگوں کا پی ٹی آئی پر حق ہے، شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -