ایپلیکا ایپ‘بین الاقوامی یونیورسٹیز تک رسائی انتہائی آسان

ایپلیکا ایپ‘بین الاقوامی یونیورسٹیز تک رسائی انتہائی آسان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)کورونا وائرس سے پیدا شدہ موجودہ حالات کے تناظر میں طالب علموں کیلئے اپنی پسند کی انٹر نیشنل یونیورسٹیز میں داخلہ کیلئے کنسلٹنٹس کے پاس جاناتقریبا نہ ممکن ہو چکا ہے۔ اس صورت حال میں Aplica APP طالب علموں کے لئے بین الاقوامی یونیورسٹیز تک رسائی کا آسان اور بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔Aplicaکے ذریعے طالب علم اپنے گھر میں بیٹھ کر بیک وقت مختلف کنسلٹنٹس سے معلومات لے سکتے ہیں ٍ
۔ Aplica کا بنیا دی مقصد بیرون ملک تعلیم حا صل کر نے کے خواہشمند طالب علموں کو Free of Cost پلیٹ فارم فراہم کر نا ہے، جس کے ذریعے وہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر اپنی پسندیدہ یونیورسٹیز کے مجاز ایجو کیشنل کنسلٹنٹس سے نہ صرف براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں بلکہ اپنی تعلیمی اور متعلقہ دستاویزات بھی بھجوا سکتے ھیں۔ علاوہ ازیں اس ایپ کے ذریعے طالب علم اپنے کنسلٹنٹس کے توسط سے اپنی منتخب شدہ یو نیورسٹی کے ایڈمیشن آفس سے ویڈیو کال کے زریعے بات چیت بھی کر سکتے ہیں۔Aplica آن لائن ویب پورٹل www.aplica.globalاور موبائل ایپلیکیشن گوگل پلے سٹوراور Apple سٹورپر بھی موجود ہے اور بآسانی ڈائن لوڈ کی جا سکتی ہے۔
۔Aplica App طا لب علموں کے ساتھ ساتھ کنسلٹنٹس کے لئے بھی انتہائی مفید پلیٹ فارم ہے

مزید :

کامرس -