ٹی پی ایل ٹریکر کی ٹیلی نور کے ساتھ اشتراک داری

ٹی پی ایل ٹریکر کی ٹیلی نور کے ساتھ اشتراک داری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان کی مایہ ناز IoT کمپنی TPL Trakker نے لوکیشن بیسڈ سروسز (LBS) کی فراہمی کیلئے ملک کی معروف ٹیلی کام اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ TPL Trakker اپنے میپنگ کے ڈویژن TPL Maps کے ذریعے اس ٹیکنالوجی کو فراہم کرے گی جو کہ سروے آف پاکستان کی جانب سے لائسنس کی حامل پہلی پاکستانی ڈیجیٹل میپنگ کمپنی ہے۔ LBS کے استعمال سے Telenor پاکستان کے سب سے وسیع اور مایہ ناز لوکیشن ڈیٹا سیٹ کا استعمال کر سکے گی۔

اس شراکت داری کے بعد ٹیلی نار پاکستان کو 6 لاکھ کلو میٹر روڈ نیٹ ورک، 3 ملین پوائنٹس آف انٹرسٹ (POIs) پر ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگی جو ٹیلی کام آپریٹر کو B2B صارفین کی ضروریات کے مطابق تیار کی جانے والی مصنوعات اور حل پیش میں مدد فراہم کرے گی۔ یہ اقدام ڈیجیٹل تبدیلی، لوگوں کے درمیان بہتر رابطے، موبائل اثاثوں اور کاروباروں کے ذریعے صنعت کے مختلف حصوں میں قدر پیدا کرنے کے حوالے سے TPL Trakker کی ایک اور کاوش ہے۔ اس سے موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کے لئے TPL کے ایپلی کیشنز کیلئے تیار کئے جانے والے جدید ترین میپنگ اور آٹومیشن API سلوشنز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت میں اضافہ کرنے کے ساتھ متنوع لوکیشن سینٹرک سلوشنز کی راہ ہموار ہوگی۔

مزید :

کامرس -