برہان وانی کا یوم شہادت، وادی آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی
سری نگر،مظفرآباد(آئی این پی) حریت کمانڈر برہان وانی کے چوتھے یوم شہادت پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، اس موقع پر برہان وانی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے، قابض بھارتی فورسز نے برہان وانی کو 2016 میں شہید کردیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں حریت کمانڈر برہان وانی کا چوتھا یوم شہادت منایا جارہا ہے۔ علی گیلانی اورحریت کانفرنس کی کال پرمقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے اور۔گلی کوچوں میں ہم کیا چاہتے ہیں آزادی کے نعروں کی گونج ہے۔بھارتی فورسزنے کشمیریوں کواحتجاج سے روکنے کے لئے روایتی ہتھکنڈا استعمال کرتے ہوئے متعدد کشمیری نوجوانوں کوگرفتارکرلیا جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ،موبائل سروس بدستورمعطل ہے. یوم شہادت کے موقع پر برہان وانی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے جبکہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پاسبان حریت کے زیرِ اہتمام برہان وانی چوک میں شہید وانی کو زبردست خراجِ عقیدت کرنے کیلئے نوجوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے مرکزی شاہراہ پر آزادی مارچ کیا اور پاکستان اور کشمیر کے ترانوں کی گونج میں قومی پرچموں کو سلامی پیش کی۔ بھارتی مظالم کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی، اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ برہان وانی شہید بھارتی مظالم کے خلاف مظلوموں کی آواز بن کر ابھرے ہیں اور اب یہ آواز آزادی کے حصول تک کبھی ماند نہیں پڑے گئی۔ خیال رہے قابض بھارتی فورسز نے برہان وانی کو دو ہزار سولہ میں شہید کردیا تھا اور بھارتی فورسزکیکڑے پہرے کے باوجود شہید کے جنازے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے تھے۔برہان مظفر وہانی شہید کی چوتھی برسی کے موقع پر حریت رہنماؤں نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،کشمیر میں بھارتی مظالم نوجوانوں کی شہادتیں اور آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے خلاف نعرے بازی کی گئی،مظاہرین نے برہانی وانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پوسٹر اٹھا رکھے ہیں، مظاہرے میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ون سلوگن ون ٹریک گو انڈیا گو بیک کے نعرے لگائے گئے۔مظاہرین نے کہاکہ مقبول بٹ سے لے کر برہان وانی تک شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے،کشمیر کی آزاری تک ہر گھر سے برہانی وانی نکلے گا،بھارتی حکومت جو مرضی مظالم ڈھائے کشمیر کی آزادی تک جنگ لڑیں گے، حریت رہنمانے کہاکہ بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی سازش کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، دنیا بھارت کو آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے روکے۔
احتجاج
برہان وانی
لندن(این این آئی)برطانیہ میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں نے 8جولائی کو برہان وانی کے چوتھے یوم شہادت کو یوم مزاحمت کے طورپر منایا اور لندن میں بھارتی ہائی کمشنر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق برطانیہ میں مقیم سینکڑوں کشمیریوں اور پاکستانیوں نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہو کر بھارت مخالف مظاہرہ کیااور بھارت مخالف نعرے بلند کئے۔ اس موقع پرتحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی سمیت مقررین نے کہاکہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیرمیں جاری غیر انسانی فوجی محاصرہ اور پابندیاں ختم کرانے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھانا چاہیے۔
برہان وانی