وزیر اعظم سے سینیٹر شہزاد وسیم کی ملاقات، پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال

  وزیر اعظم سے سینیٹر شہزاد وسیم کی ملاقات، پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان سے سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے ملاقات کی جس میں سینیٹ کے آئندہ اجلاس اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا وبا کے خطرات کے باوجود ارکان نے بجٹ بحث میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پارلیمانی امور، قانون سازی کے اقدامات کے ذریعے بہتر گورننس کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں۔

وزیر اعظم

مزید :

صفحہ اول -