جنرل باجوہ کا کورہیڈ کوارٹر ز پشاور کا دورہ،سیکیورٹی صورتحال، قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

  جنرل باجوہ کا کورہیڈ کوارٹر ز پشاور کا دورہ،سیکیورٹی صورتحال، قبائلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انھیں سیکیورٹی صورتحال اور قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔کور ہیڈ کوارٹرز پشاور پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کو سیکیورٹی کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے سپہ سالار نے کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سول انتظامیہ کی مدد، بہتر سرحدی انتظام اور سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کو بھی سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے جاری عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جنر ل باجوہ

مزید :

صفحہ اول -