جسٹس فائز کو دھمکیاں، ادویات لینے سے دماغ پر برا اثر پڑا،ملزم آغا افتخار

جسٹس فائز کو دھمکیاں، ادویات لینے سے دماغ پر برا اثر پڑا،ملزم آغا افتخار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو دھمکی آمیز ویڈیو کے معاملے پر ملزم نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرادیا۔ سپریم کورٹ میں اپنے جمع کرائے گئے جواب میں ملزم آغا افتخارالدین مرزا کا کہنا تھا کہ گزشتہ 29 سالوں سے مورگاہ راولپنڈی میں امام بارگاہ میں پیش امام ہوں، 14جون کو زبان پھسل گئی اور جسٹس قاضی فائزعیسٰی اورسپریم کورٹ کے بارے میں جو کہا اس پر ندامت ہے۔ میری عمر 67 سال ہے،دل کی مرکزی شریانیں بند ہیں، ادویات لینے سے دماغ پر برا اثر پڑا ہے،کبھی کبھی بے عقلی اور مایوسی والی باتیں کرنا شروع کر دیتا ہوں۔ عہد کرتا ہوں مستقبل میں کبھی ایسی بات نہیں کروں گا۔

جواب جمع

مزید :

صفحہ اول -