اسٹیٹ بینک کابرآمدکنندگان،صنعتوں کیلئے شرح سود میں کمی کا اعلان

  اسٹیٹ بینک کابرآمدکنندگان،صنعتوں کیلئے شرح سود میں کمی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے برآمدکنندگان اور صنعتوں کیلئے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا۔مرکزی بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق صنعتوں کے پھیلاؤاور نئی سرمایہ کاری کیلئے قرض 5 فیصد پر ملے گا۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق بنیادی شرح سود میں کمی کے بعد ری فناس ریٹ کم کیے۔17 مارچ سے ابتک بنیادی شرح سود میں 6.25 فیصد کمی کی گئی ہے۔مرکزی بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے نان ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے مارک اپ 6 سے کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا۔سرمایہ کاری پر ٹی ای آر ایف کے تحت مارک اپ 7 سے کم کر کے 5 فیصد کردیا گیا، فیصلہ بزنس کمیونٹی کی طویل مدت سرمایہ کاری کیلئے کیا گیا۔
شرح سود

مزید :

صفحہ اول -