جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ آج ایف بی آر کے نوٹس کا جواب جمع کرائیں گی

  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ آج ایف بی آر کے نوٹس کا جواب جمع کرائیں گی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ بیرون ملک جائیدادوں کے معاملے پر آج ایف بی آر کے نوٹس کا جواب جمع کرائیں گی۔ایف بی آر نے سپریم کورٹ کے حکم پر جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ،بیٹے اور بیٹی کو تین الگ الگ نوٹسز ارسال کئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے اہلخانہ کی بیرون ملک جائیدادوں کے معاملے پر ان کی اہلیہ ایف بی آر میں آج جمعرات کو اپنا جواب جمع کروائیں گی۔ایف بی آر نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے اہلخانہ کو گزشتہ ہفتے تین الگ الگ نوٹسز بذریعہ کوریئر بھیجے تھے۔سپریم کورٹ کے حکم پر جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ،صاحبزادے اور ان کی بیٹی کو اسلام آباد میں سرکاری رہائش گاہ کے پتے پر نوٹس بھجوائے گئے تھے۔ایف بی آر نے سحرعیسی،ارسلان عیسی اور زرینہ عیسی سے بیرون ملک جائیدادوں کے متعلق جواب طلب کر رکھا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی

مزید :

صفحہ اول -