تمام قیدیوں کی رہائی تک بین الافغان مذاکرات شروع نہیں کیے جائینگے، طالبان

  تمام قیدیوں کی رہائی تک بین الافغان مذاکرات شروع نہیں کیے جائینگے، طالبان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ ان کے بتائے گئے تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے بصورت دیگر بین الافغان مذاکرات شروع نہیں کیے جائیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے سیگفتگو کرتے ہوئے سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ طالبان کے اب تک بیشتر قیدی رہا ہوچکے ہیں، باقیوں کو بھی جلد رہاکیا جانا چاہیے۔سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی میں تاخیر سے بین الافغان مذاکرات شروع کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے، تمام قیدیوں کی رہائی جلد کی جائے تاکہ بین الافغان مذاکرات شروع کیے جاسکیں۔طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے امریکا سیکہا ہیکہ وہ اپنے حصیکی ذمہ داری پوری کرے تاکہ تمام قیدیوں کو رہا کیا جاسکے۔

افغان طالبان

مزید :

صفحہ اول -