کلبھوشن نے اپنی سزا کیخلاف نظر ثانی کی درخواست سے انکار کر دیا

        کلبھوشن نے اپنی سزا کیخلاف نظر ثانی کی درخواست سے انکار کر دیا

  

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان نے کہا ہے کہ کلبھوشن پاکستان میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث رہا، کلبھوشن نے اپنی سزا کیخلاف نظرثانی درخواست سے انکار کر دیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفا ن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان نے عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد اقدامات اٹھائے، پاکستان کا قانون فیصلے کا ازسر نو جائزہ لینے کی اجازت دیتا ہے، مگر بھارتی جاسوس کلبھوشن یا دیو نے اپنے ازسرنو فیصلے کے جائزہ لینے کے حق کو رد کیا، پاکستان اپنی عالمی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ اور پاکستان آئی سی جے کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تیار ہے۔ احمد عرفان کا کہنا تھا انسانی حقوق کی بنیاد پر کلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات کا انتظام کیا گیا۔دریں اثناپاکستان نے کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی دینے کا اعلان کر دیا۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر والد کو ملاقات کی پیشکش کر دی۔احمد عرفان کا کہنا تھا بھارت معاملے کو سیاسی رنگ دینے کے بجائے قانونی راستہ اختیار کرے، انسانی حقوق کی بنیاد پر کلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات کا انتظام کیا گیا، بھارت کو دوسری قونصلر رسائی کی پیشکش کی ہے۔

کلبھوشن

مزید :

صفحہ اول -