وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود پنجاب میں آٹا سستا ہوا نہ روٹی، یوٹیلیٹی سٹورز پر کئی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود پنجاب میں آٹا سستا ہوا نہ روٹی، یوٹیلیٹی سٹورز ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود نہ آٹا سستا ہوا نہ روٹی، پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1050 روپے پر برقرار ہے۔خیبر پختونخوا میں بھی آٹے کی قیمت کم نہ ہوسکی، پنجاب حکومت نے فلور ملز کو گندم نئی قیمت پر جاری کردی اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 روپے مقرر کردی۔حکومت نے کل سے بیس کلو آٹا 860 روپے کا فروخت کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر مرچ، الائچی اور نمک مہنگا کردیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

آٹا سستا

لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ خوراک پنجاب نے فلور ملز کو گندم ریلیز کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیاہے۔ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق تمام اضلاع میں آبادی کی بنیاد پر گندم کوٹے کا اجراء کیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ صوبے بھر میں فنکشنل فلور ملز کو گندم کی ریلیز شروع کر دی گئی ہے۔فلور ملز کو سستی سرکاری گندم کے اجراء سے آٹے کی قیمتوں میں استحکام آئے گا۔ترجمان محکمہ خوراک نے کہا کہ فلور ملز کو سرکاری گندم 1475روپے فی من کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔جس کے مطابق20کلو کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 837جبکہ رٹیل قیمت 860روپے بنتی ہے۔10کلو کے تھیلے کی ایکس مل قیمت419اور رٹیل قیمت430روپے ہو گی۔

گندم فراہمی

مزید :

صفحہ اول -