کرکٹ میں سٹہ بازی پر 10 برس قید،10 لاکھ جرمانے کی سفارش

کرکٹ میں سٹہ بازی پر 10 برس قید،10 لاکھ جرمانے کی سفارش

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکت بورڈ نے حکومت کو قانونی مسودہ بجھوایا ہے جس میں کرکٹ میچ پر کرپشن ثابت ہونے پر 10 برس قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سفارش کی گئی ہے۔ ملوث افراد پر فوجداری مقدمات قائم ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرپشن کے خاتمے کے لیے حکومت کو قانونی مسودہ منظوری کے لیے بھیجا ہے اس میں تجویز دی گئی ہے کہ کسی شخص پر کرکٹ کرپشن کا الزام ثابت ہوجائے تو اس پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ اور 10 سال تک قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔پی سی بی کی یہ خفیہ دستاویز وزیر اعظم عمران خان کو چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے دی تھی جسے اب کھیلوں کی وزارت کو بھیجا گیا ہے۔اس قانون کو پارلیمنٹ سے منظور کرانے کے بعد کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ سٹے بازوں پر بھی فوجداری مقدمات قائم جائیں گے۔77 صفحات پر مشتمل اس دستاویز میں ماضی میں پاکستان اور پاکستانی کرکٹرز کے خلاف بیرون ملک میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ کی جو تحقیقات ہوئی ہیں اس کے فیصلوں کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

کرکٹ سزا

مزید :

صفحہ اول -