حکومت کو بلند ترین قرضہ اور 20ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ورثے میں ملا،مشیر خزانہ

  حکومت کو بلند ترین قرضہ اور 20ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ورثے میں ملا،مشیر ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو ملکی تاریخ کا بلند ترین قرضہ اور 20ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ورثے میں ملا۔ کورونا وائرس وبا سے 4ہزار ارب کا معیشت کو نقصان پہنچا، اس کے باوجود عوام کو 1200ارب روپے کا ریلیف پیکج دیا۔ تین بار رکن پارلیمنٹ رہ چکا، غیر منتخب ہونے کا لیبل لگانا مناسب نہیں ہے۔ بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ ہوامیں باتیں نہیں کی جا سکتیں ہمیں سب سے پہلے یہ دیکھنا ہو گا کہ موجودہ حکومت کو ورثے میں کیا ملاہے۔ جب تحریک انصاف کی حکومت آئی تو قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20ارب ڈالر تھا۔ گزشتہ حکومت کو شوق تھا کہ روپے کو مصنوعی طور پر مستحکم کرکے ڈالر کی قیمت کو نیچے رکھا جائے۔ اس خواہش کی تکمیل میں کثیرزرمبادلہ جھونک دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے صفر فی صد کی شرح سے برآمدات میں اضافہ کیا۔

مشیر خزانہ

مزید :

صفحہ اول -