بلاول مولانا فضل الرحمن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے تیار
کراچی، لاہور(آئی این پی،جنرل رپورٹر) جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری کو 9جولائی کوکراچی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی، جس پر بلاول بھٹو نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرادی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سیفون پر رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں میں علاقائی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری کو 9جولائی کوکراچی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، جس پر بلاول بھٹو نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرادی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے ون آن ون ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات پر اتفاق ہوا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو ٹیلی فون کر کے کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کے انعقاد پر مشاورت کی،اے پی سی کی تاریخ اور اس میں زیر غور آنے والے نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
اے پی سی