مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی53 ویں برسی آج منائی جائے گی

      مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی53 ویں برسی آج منائی جائے گی

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 53ویں برسی (آج) 9جولائی بروز جمعرات منائی جائے گی برسی کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ ریڈیو،ٹی وی چینلز مختلف پروگرام نشر کیے جائیں گے اور اخبارات میں خصوصی ایڈیشن کے ذریعے محترمہ فاطمہ جناح ؒکی قیام پاکستان کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔محترمہ فاطمہ جناحی 30جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں واضح رہے کہ محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا اور اپنے بھائی حضرت قائد اعظم محمد علی جناحی کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے فیصلہ کن کردار ادا کیا اسی وجہ سے انہیں مادر ملت کا خطاب ملا۔محترمہ فاطمہ جناحی 9جولائی 1967ء کو 73برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں انہیں کراچی میں دفن کیا گیا تھا۔

مادر ملت

مزید :

صفحہ اول -