ڈی ایکسپورٹ پاکستان بھر سے عالمی تجارت جاری رکھے ہوئے

  ڈی ایکسپورٹ پاکستان بھر سے عالمی تجارت جاری رکھے ہوئے

  

لاہور(پ ر)پاکستان بھر سے بہت سے مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے (ایم ایس ایم ایز) امریکہ، برطانیہ اور افریقہ جیسے ممالک کو ڈی ایکسپورٹس پروگرام کے ذریعے اپنی مصنوعات برآمد کرنے میں مصروف ہیں جس کا آغاز 2019ء میں دراز کی جانب سے Alibaba.com کے اشتراک سے ہوا تھا تاکہ مقامی سیلرز کو پلیٹ فارم پر اپنی مصنوعات کو درج کرنے اور ایک بڑے اور عالمی کسٹمر بیس تک رسائی کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ ملبوسات، لیدر مینوفیکچرنگ، ٹائلز، کاسمیٹکس، سرجیکل سامان اور کھیلوں سمیت سے مختلف صنعتوں سے برآمدات ہوئیں اور انہیں 190 سے زائد ممالک اور خطوں میں 20 ملین سے زائد فعال خریداروں تک پہنچنے کا موقع میسر آیا۔ اس موقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد کے حوالے سے دراز نے Alibaba.com کے ساتھ مل کر مقامی ایکسپورٹرز کو بلا معاوضہ تربیت، معلومات کے تبادلہ، رجحانات کا تجزیہ اور صارفین کی وسیع معاونت فراہم کی۔ ایک تفصیلی آن بورڈنگ طریقہ کار کے ذریعے سیلرز کو یہ سکھایا جاتا ہے کہ وہ کس طرح اپنی منی سائیٹس بنائیں، مصنوعات کو پوسٹ کریں۔

، صارفین کے سوالات کا جواب دیں، اپنی سیلر ریٹنگ کو بڑھائیں اور Alibaba.com پر اپنی مصنوعات کی کس طرح مارکیٹ کریں۔

مزید :

کامرس -