خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ
ٹوکیو (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین میں طلب اور نرخوں میں اضافہ ہے۔
ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے دسمبر کے لیے سودے 0.6 ین بڑھ کر 157.4 ین (1.46 ڈالر)فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 20 یوان اضافے کے ساتھ 10540 یوان (1500 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اگست کے لیے سودے 0.9 فیصد گر کر 116.6 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔