نظام آبپاشی کیلئے کاشتکاروں کو سبسڈی کی فراہمی جاری

نظام آبپاشی کیلئے کاشتکاروں کو سبسڈی کی فراہمی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق 67 ارب روپے کی مالیت سے جاری پراجیکٹ کے تحت کاشتکاروں کو سبسڈی کے تحت ڈرپ و سپرنکلر نظام آبپاشی کی تنصیب کی جارہی ہے تاکہ پانی کے ضیاع میں کمی واقع ہو۔ڈرپ نظام آبپاشی کے تحت تمام پودوں کو ایک ہی وقت میں پانی اور کھاد مل جاتے ہیں اور کاشتکار کا وقت بھی ضائع نہیں ہوتا۔روائتی طریقہ آبپاشی میں پانی ضائع ہونے کے ساتھ مناسب وقت پر فصل کو دستیاب نہیں ہوتا جبکہ ڈرپ اریگیشن سسٹم سے پانی کی درست فراہمی تمام پودوں کو ایک ہی وقت پر ہو جاتی ہے۔ترجمان نے مزیدبتایاکہ حکومت پنجاب ڈرپ اریگیشن سسٹم لگانے پر 60فیصد سبسڈی فراہم کر رہی ہے جبکہ باقی 40فیصد کاشتکار ادا کرے گا۔ڈرپ اریگیشن سسٹم ایک صاف ستھرا اور آسان نظام ہے جس میں کھالے بنانے کی فکر نہیں ہوتی اور نہ ہی پانی لگانے کا مسئلہ ہوتا ہے۔اس طریقہ میں کھاد، وقت، مزدوری اور پانی کی 50فیصد تک بچت ہوتی ہے۔ ڈرپ آبپاشی کے نظام میں پانی قطروں کی صورت میں براہ راست پودوں کی جڑوں میں داخل ہوتا ہے۔ اس طرح غیرضروری جگہوں پر پانی نہ جانے سے پانی کی بچت ہوتی ہے۔
اور غیر ضروری جڑی بوٹیوں کی نشوونما بھی کم سے کم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس نظام کے ذریعے پانی لگانے کے لیے درکار وقت بھی روائتی طریقہ آ?بپاشی کی نسبت کم ہوتا ہے۔ڈرپ آ?بپاشی میں کھاد اور دیگر زرعی مداخلات برابر مقدار میں پودوں کی جڑوں میں داخل ہوتے ہیں اس لیے پودوں کی بہتر نشوونما ہوتی ہے۔کاشتکاراس نظام کی تنصیب کیلئے درخواست فارم متعلقہ ڈویڑنل ڈائریکٹر زراعت/ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت/ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(اصلاح آبپاشی)کے دفاتر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں یا یہ درخواست فارم www.ofwm.agripunjab.gov.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔مزید معلومات کیلئے کاشتکار متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(اصلاح آبپاشی) کے دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں یا دفتری اوقات میں فون نمبر042.99200714 پر رابطہ کر سکتے ہیں

مزید :

کامرس -