صدر چیمبر آف کامرس جاوید اقبال چوہدری کی وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب سے ملاقات،مختلف امور پر گفتگو

صدر چیمبر آف کامرس جاوید اقبال چوہدری کی وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب سے ...

  

بہاول پور(بیورورپورٹ)بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

کے صدر جاوید اقبال چوہدری نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب سے وی سی ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیمبر کے سینئر نائب صدر احمد بلال اور سیکرٹری چیمبر سید عبیر حیدر بھی موجود تھے۔ گفتگو کے دوران صدر چیمبر نے کرونا وائرس کے دوران اسلامیہ یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کے لیے آن لائن کلاسز کی سہولت، فیکلٹی کی تعداد6سے بڑھا کر 13 کی گئی ہے، مختلف ڈیپارٹمنٹس کی تعداد 48سے بڑھا کر 123 کی گئی ہے جبکہ IUBکے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 5.3بلین کا بجٹ منظور کیا گیا اور 343 ملین کی خطیر رقم بطور سکالر شپ کی منظوری، IUBمیں سستے ہینڈ سینی ٹائزر، وینٹی لیٹرز اور بلڈ پلازما ایپ کی تیاری جیسی مثبت سرگرمیوں پر وائس چانسلر کو دلی مبارک باد پیش کی اور ان کی جانب سے ان سرگرمیوں پر اظہار تحسین کیا۔صدر چیمبر نے یہ بھی کہا کہ بہاولپور چیمبر اور IUB کے مابین ہونے والے MOUپر عملی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ بزنس کمیونٹی اکیڈمیا کی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سے مستفید ہو۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ فیکلٹی اور ڈیپارٹمنٹس کے اضافے سے نہ صرف زیادہ سے زیادہ طلباء کو تعلیم کا حصول ممکن ہو سکے گا بلکہ کوالٹی آف ایجو کیشن کی طرف اقدامات سے ادارے کی تعلیم کا معیار بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ روزگار کر مواقع بھی پیدا ہونگے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ IUB زیادہ تر اپنے بجٹ سے ترقیاتی کاموں کی طرف توجہ دے رہی ہے اور تین سالہ ترقیاتی کاموں میں چار بڑی بلڈنگز اور ضلع بہاولنگر میں ایک نئی بلڈنگ کی تعمیر کا عمل لایا جائے گا۔بہاولپور میں زیر تعمیر انڈسٹریل اسٹیٹ پر بات کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ یہاں پر ہائی ٹیک انڈسٹری کے قیام کے لیے IUB بہاولپور چیمبر کے ساتھ اپنا مکمل تعاون کرے گی او ر اس اسٹیٹ کے قیام سے نالج پارک کا تصور بھی آناچاہیے۔ملاقات کے آخر میں دونوں اداروں کی جانب سے قریبی روابط کے تسلسل کا بھی اظہار کیا گیا جبکہ وائس چانسلر کی جانب سے صدر چیمبر کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -