سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کا ڈیرہ کا دورہ،اجلاس میں مختلف امور کا جائزہ

    سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کا ڈیرہ کا دورہ،اجلاس میں مختلف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر):سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ ڈیرہ غازی پہنچ گئے انہوں نے کمشنر آفس میں (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)
اجلاس کی صدارت کی جس میں کورونا وائرس،ٹڈی دل،سیلاب،ریونیو اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیاکمشنر ساجد ظفر ڈال اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بریفنگ دی کمانڈنٹ بی ایم پی و بلوچ لیوی حمزہ سالک،اے ڈی سی آر سمیع اللہ فاروق سمیت دیگر افسران اجلاس میں شریک تھے. سینئرممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے بعد ریچارج پاکستان پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت کوہ سلیمان کے علاقوں میں سات سے آٹھ بڑے آر سی سی ڈیم بنیں گے جس سے پانی ذخیرہ ہونے کے ساتھ زیر زمین پانی کی سطح بھی بہتر ہوگی۔ذخیرہ کیا گیا پانی آبپاشی اور دیگر مقاصد میں استعمال ہوگا.ٹڈی دل کی اطلاع اور دیگر امور کیلئے ٹائیگر فورس کو استعمال میں لایا جائے۔احساس کیش پروگرام ابھی جاری رہیگا۔سیلاب سے نمٹنے کیلئے ضروری تیاری اور مشینری فنکشنل رکھی جائے۔ بدقسمتی سے وفاقی اور صوبائی محکمے ملکر کام نہیں کرتے،روڈ سمیت مختلف سکیمیں مکمل ہونے کے بعد دیگر محکمے اپنی تنصیبات کیلئے توڑ پھوڑ شروع کر دیتے ہیں۔محکمے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے مکمل منصوبہ بندی سے کام کریں سیلاب اور رود کوہیوں کے پانی کی قدرتی گزرگاہوں کی بروقت صفائی کی جائے۔فلڈ بند سمیت تمام سکیمیں بروقت مکمل ہونی چاہئیں سرکاری واجبات کی وصولی بہتر کی جائے۔قبائلی علاقہ میں جاری بندوبست کی تکمیل کیلئے تمام وسائل،سٹیلائٹ،ڈرون اور دیگر جدید ٹیکنالوجی استعمال میں لائی جائے۔کنٹیجنٹ پیڈ سٹاف کے تحت نائب تحصیلدار،پٹواری اور دیگر سٹاف بھرتی کیا جاسکتا ہے. اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں کورونا وائرس سے 27 اموات ہوچکی ہیں۔ڈیرہ غازی خان میں پنجاب کا پہلا قرنطینہ سنٹر بناکر 829 زائرین کو ٹھہرایا گیا5510 مقامی افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے255 میڈیکل سٹاف سمیت 945 کورونا مثبت کیس رپورٹ ہوئے اور 713 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں احساس کیش پروگرام کیلئے ضلع میں 44 سنٹرز قائم کئے گئے ضلع ڈیرہ غازی خان کے 829 مواضعات میں سے 757 کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرکے آن لائن کردیا گیا ڈیرہ غازی خان میں پانچ ارب 62 کروڑ پچاس لاکھ روپے مالیت کا286 کنال سرکاری رقبہ تجاوزات مافیا سے واگزار کرالیا گیا.علاوہ ازیں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے وڈور رود کوہی اور پل کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،کمانڈنٹ بی ایم پی و بلوچ لیوی حمزہ سالک اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔
جائزہ