آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی آج ملتان آمد،تھانوں میں ریکارڈ کی درستگی مکمل

  آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی آج ملتان آمد،تھانوں میں ریکارڈ کی درستگی مکمل

  

ملتان (وقا ئع نگار ) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر آج (جمعرات)کو ملتان پہنچیں گے۔انکی آمد سے قبل ضلعی پولیس نے (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

ضلع بھر کے تھانوں میں کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز۔عملے کی حاضری۔تھانوں میں رجسٹرڈ کے ریکارڈ کی تکمیل۔واش کی صفائی سمیت دیگر ضروری امور کو درست رکھنے کی ہدایت کی ہے۔اس حوالے سے ایس ایس پی انوسٹی گیشن ربنوار تلہ نے ملتان ڈسٹرکٹ کے ایس ڈی پی اوز کو ایک مراسلہ بھی جاری کیا ہے۔جس میں مذکورہ ہدایت پر فوری عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔اس کے علاؤہ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ خیال رکھا جائے کہ آئی جی پنجاب کی آمد کے بعد تھانوں میں کوئی بھی غیر قانونی شخص زیر حراست میں نہ ہو۔حوالاتوں میں بھی صفائی اک خاص خیال رکھا جائے۔

ملتان آمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -