مطالبات منظوری کیلئے گورنمنٹ سکولز ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز کا احتجاج کا اعلان

مطالبات منظوری کیلئے گورنمنٹ سکولز ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز کا احتجاج ...

  

ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب گورنمنٹ سکولز ایسوسی ایشن آف (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

کمپیوٹر ٹیچرز نے  احتجاج کی دھمکی دے دی تفصیل کے مطابق  کمپیوٹرائر ٹیچرز ایسوسی ایشن نے مطالبات پورے نہ ہونے پر 14 جولائی کو احتجاج کی دھمکی دے دی، بتایا گیا ہے کہ کمپیوٹر ٹیچزز عرصے سے سہولیات کی فراہمی کے لئے مطالبا ت کررہے ہیں مگر ان کی شنوائی نہیں کررہے ہیں جس پر ایسوسی ایشن نے 14 جولائی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج کرنے  کا اعلان کیا ہے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ  ایس ایس ایز کی غیر مشروط مستقلی، پے پروٹیکشن، ٹائم سکیل، کنونس الاونس، میڈیکل الاونس اور ہاوس رینٹ بڑھایا جائے۔ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، تمام ایڈہاک ریلیف تنخواہوں میں ضم کیے جائیں، ہائرسیکنڈری سکولوں میں سبجیکٹ سپیشلسٹ کمپیوٹر کی ا?سامیاں دی جائیں، تمام کیڈرز کے کمپیوٹر ٹیچرز کا سروس سٹرکچر بھی بنایا جائے۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -