تیل مہنگا،مختلف اشیاء کے ریٹس آؤٹ آف کنٹرول، غریبوں کی آہیں

  تیل مہنگا،مختلف اشیاء کے ریٹس آؤٹ آف کنٹرول، غریبوں کی آہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)
اثرات سامنے آناشروع ہوگئے سبزیوں،پھلوں اوربرائلرکے گوشت کے نرخوں اضافہ شروع ہوگیاکم آمدنی والے تاجروں،سفیدپوش طبقہ اورمزدورطبقہ کی مشکلات بھی بڑھنے لگیں۔تفصیل کے مطابق گزشتہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعدشروع ہونے والی منہگائی تیزی سے بڑھنے لگی ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے پہلے پیاز25روپے سے30روپے کلوفروخت ہورہاتھاجوکہ اب 40روپے سے 50روپے کلو40روپے کلووالاٹماٹر60روپے 30روپے کلووالاکریلا70روپے کلو60روپے کلوفروخت ہونے والی سبزمرچ120روپے کلو20روپے کلووالاگھیاکدو40روپے کلو240روپے کلوفروخت ہونے والابرائلرکاگوشت275روپے کلواسی طرح تمام قسم کے پھلوں کی قیمتوں میں بھی20روپے تا60روپے فی کلواضافہ دیکھنے میں آرہاہے اس سلسلہ میں جب ان اشیاء کے فروخت کرنے والے تاجروں سے بات کی گئی توان کاکہناتھاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے اثرات ہرچیزپرپڑتے ہیں جس کی وجہ سے سبزی وفروٹ منڈی میں سبزیوں اورپھلوں کے نرخ میں اضافہ کی وجہ سے ہمیں بھی قیمتوں میں اضافہ کرناپڑتاہے برائلرکاگوشت فروخت کرنے والوں کاکہناتھاکہ گوشت کے نرخ ہم مقررنہیں کرتے برائلرسپلائی کرنے والے کاروباری زندہ برائلرکے نرخ میں اضافہ کرتے ہیں تواسی تناسب سے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کرناہماری مجبوری ہے ان کاکہناتھاکہ قیمتوں پرکنٹرول رکھنااوران پرعملدرآمدکراناانتظامیہ کی ذمہ داری ہوتی ہے انتظامیہ کنٹرول ریٹ مقررکرکے اس پرعملدرآمدکویقینی بنائے بہاول پور کے شہریوں حافظ آصف،طارق ایوب،طارق منیر،محمدخزیمہ عمر،عبدالرحیم،عبدالحفیظ،مزمل ایوب،محمدعثمان،محمدافضل ودیگرکاکہناتھاکہ اس مہنگائی کی لہرسے کم آمدنی والے تاجر،سفیدپوش طبقہ اورمزدورطبقہ سب سے زیادہ متاثرہورہاہے انہوں نے ڈپٹی کمشنرسے مہنگائی پرکنٹرول کرنے کامطالبہ کیاہے۔
آہیں