قائداعظم سولر پاور پلانٹ، بہاولپور کو2ارب44کروڑ کا اضافہ
ملتان (نیوز ر پور ٹر) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے قائداعظم سولر پاور پلانٹ بہاولپور نے اس سال2 ارب 44 کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے جو کہ گزشتہ سال کے منافع کے مقابلے میں 37 فیصد زیادہ ہے۔انہوں نے اس شاندار کامیابی پر خوشی کا (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)
اظہار کرتے ہوئے انرجی ڈیپارٹمنٹ کی پوری انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ قائداعظم سولر پاور پلانٹ بہاولپور بارے انہیں پیش کی جانیوالی سالانہ کارکردگی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ بہترین کارکردگی مسلسل نگرانی اور بہترین انتظامی امور کا نتیجہ ہے۔ماضی کی حکومت نے اقرباء پروری اور من پسند لوگوں کو نوازے کی پالیسیوں کو فروغ دیا جبکہ موجود حکومت نے پلانٹ کی انتظامی امور کے حوالے سیمیرٹ پر فیصلے کئے جس سے 6کروڑ 20 لاکھ روپے کی بچت کی گء۔انہوں نے بتایا کہ اس سال نیپرا کی طرف دئے گئے ٹارگٹ سے 7.6 فیصد زیادہ بجلی پیدا کی۔ڈاکٹراختر ملک نے کہا کہ بہترین اقدامات کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا ہے۔وزیر اعظم عمران کی حکومت قومی خزانے کی آمین ہے اور عوام کو جوابدہ ہے۔سولر پلانٹ سے حاصل ہونے والا منافع عوام کا پیسہ ہے جسے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔وزیر توانائی پنجاب نے اس شاندار کامیابی پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری،سیکرٹری توانائی پنجاب،قائداعظم سولر کے قائم مقام سی ای او بدرالمنیر اور محکمہ توانائی کی پوری ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔
اختر ملک